بنگلورو،25/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک آیوکت کے عہدیدار معلوم ذرائع آمدنی سے زائد غیر محسوب دولت جمع کرنے پر کرناٹک بھر میں سرکاری عہد یداروں کی رہائش گاہوں پر دھاوے اور تلاشی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بنگلورو میں بی بی ایم پی سے وابستہ اے ڈی جی پی کی رہائش گاه واقع ہلہنکا میں دھاوے کیے جارہے ہیں۔
لوک آیوکت کے ذرائع کے مطابق داونگیری، بیلاری، بیدر، کولار اور دیگر اضلاع میں بھی بیک وقت دھادے ہور ہے ہیں گنگا دھر یا بی بی ایم پی کے اے ڈی جی پی ہیں جن کے مکانات کی تلاشی لی جارہی ہے۔ 15 عہدیداروں کی ٹیم یلہنکا اور مہالکشمی لے آؤٹ میں ان کے مکانات پردھاوے کر رہی ہے۔
ٹیم کی قیادت ایس پی، ڈی ایس پی درجہ کے عہدیدار اور ایک انسپکٹر کر رہے ہیں۔ لوک آیوکت ایس پی امیش کی قیادت میں اہلکار کولار ضلع کے کئی مقامات پر تعلقہ پنچایت کے سی ای او این وینکٹیشیا کی جائیدادوں اور رہائش گاہوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ بیلاری اور بنگلورو میں جیسکام اے ای ای حسین صاحب کے مکانات پر دھاوے کیے جارہے ہیں۔
بیدر کے آنند نگر اور بسواکلیان کے موڈوبی میں بیک وقت چھ مقامات پر ڈپٹی تحصیلدار وجے کمار سوامی کی رہائش گاہوں اور جائیدادوں پر دھاوے جاری ہیں۔ ایگزیکٹیو انجینئر سریش میڈا کی بیدر کے گرو نگر کی رہائش گاہ اور نوباد کے دفتر پر بھی دھاوے جاری ہیں۔ داونگیری میں ڈی سی ایف ناگراج اور تحصیلدار نا گراج کی رہائش گاہوں پر بھی لوگ آیوکت عہدیدار موجود ہیں۔